جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوری خان کو گرفتار بیٹے آریان خان کو برگر کھلانے کی اجازت نہ ملی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بھارتی عدالت نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت مسترد کر دی ہے ۔ آریان خان کی عدالت پیشی کے موقع پر شاہ رخ خان کے اسٹاف کی جانب سے آریان خان کے لیے کھانے اور دیگر ضروریات کی چیزیں پہنچانے کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصاویر میں

موجود عملہ آریان کے لیے سوٹ کیس، ٹفن باکس اور شاپرز لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔رپورٹس کے مطابق چند دن قبل شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان بھی برگر لے کر این سی بی کے دفتر پہنچی تھیں جو انہوں نے آریان خان کو کھلانے کیلئے لائی تھیں لیکن ای سی بی حکام نے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہونے دی ۔ واضح رہے کہ ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست مسترد کر د ی ۔ منشیات کی برآمدگی کیس گرفتار شاہ رخان کے بیٹے آریان خان سمیت 2افراد کی ضمانت درخواست مسترد ہو گئی ہے ۔ شاہ رخ خان کے بیٹے کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل آج ختم ہورہی تھی، جس کے پیش نظر آریان خان و دیگر نے ممبئی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست جمع کرائی۔بھارت کی عدالت نے آریان خان سمیت دیگر افراد کی منشیات کی برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔جس کے بعد سینئر وکیل ستیش مانی شندے کا کہنا تھاکہ آریان خان کی ضمانت کیلئے وہ ایک اور درخواست دیں گے ۔ خیال رہے کہ آج بھارتی ادارہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) مبینہ طور پر آج عدالت میں آریان خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستِ ضمانت پر رہائی ملنے کی مخالفت کرے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے آج عدالت میں پوری کوشش کی جائے گی کہ آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت نہ مل سکے۔دوسری جانب بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2اکتوبر کی رات کروز شپ پر جاری ایک پارٹی سے منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…