نیو یارک (آن لائن) نوبل امن انعام 2021 کا اعلان ہو گیا۔ فلپائنی صحافی ماریہ ریسا اور روسی صحافی دمتری مراتوف نوبل امن انعام کے حقدار قرار پائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امن انعام دونوں کو آزادی اظہار کے تحفظ کی کوششوں کے لیے دیا گیا ہے۔امن انعام میں 329 امیدوار نامزد تھے، جن میں سے 234 افراد اور 95 تنظیمیں شامل تھیں۔ امن کے نوبیل انعام کا اعلان نارویجن کمیٹی کرتی ہے جب کہ باقی تمام انعامات کا اعلان سویڈش اکیڈمی کرتی ہے۔امن کا نوبیل انعام جیتنے والے دونوں صحافیوں کو رواں برس 10 دسمبر کو ناروے کے شہر اوسلو میں ایوارڈ اور 10 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ طب 2020 کا انعام دو امریکی سائنسدانوں کو دیا گیا ہے۔ انہیں انسانی جسم میں درجہ حرارت سے متعلق اعصابی نظام پرتحقیقات کرنے پریہ انعام دیا گیا۔