جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیخ رشید کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران جلد سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نالہ لئی کی تعمیر کے بعد

وہ جلد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے جبکہ سیاست اور ملکی حالات سے متعلق اپنی پیشگوئیاں دیتے رہیں گے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق اب کسی اور کو موقع فراہم کرنا چاہیے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو لوگ ہمارے فوجی اور حساس اداروں کے خلاف زبان استعمال کرکے ٹارزن بننے کی کوشش کررہے ہیں وہ منہ کے بل گریں گے، آسمان کا تھوکا ان کے منہ پر آئے گا،یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں ،سنجیدہ سیاست کا وقت ہے، اگر ہم سنجیدہ سیاست کریں گے تو ملک کو آگے لے کر جائیں گے،خدانخواستہ اگر کوئی بحران کھڑا ہوگیا توہم اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے،22 تاریخ سے سیاست میں تیزی آئیگی، پاکستان کی سیاست کے 120 دن انتہائی اہم ہیں،مہنگائی ہے انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں اسے پر قابو پایا جائے گا،طورخم بارڈر کھلا ہوا ہے، چمن بارڈر پر کچھ مسائل ہیں جنہیں ٹھیک کیا جائے گا۔ جمعہ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیاستدان مغرب کی جانب دیکھ رہا ہے جبکہ سیاست مشرق کی جانب سے طلوع ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں بلکہ سنجیدہ سیاست کا وقت ہے، اگر ہم سنجیدہ سیاست کریں گے تو اس ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ خدانخواستہ اگر کوئی بحران کھڑا ہوگیا ہم اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، خوشی ہے کہ عمران خان نے کورونا وائرس کو اچھی طرح سنبھالا ہے اور افغانستان کے مسئلے کو بھی اچھی طرح حل کررہے ہیں اس سلسلے میں اہم اجلاس کیے جارہے ہیں جس میں آج ہونے والا قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی شامل ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میں وہ سیاستدان نہیں ہوں جو یہ کہے کہ مہنگائی نہیں ہے، مہنگائی ہے لیکن انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں اسے پر قابو پایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب انہوںنے کہاکہ22 تاریخ سے سیاست میں تیزی آئیگی، پاکستان کی سیاست کے 120 دن انتہائی اہم ہیں۔دفاعی اداروں کے بارے میں علی اعلان بیانات سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ان کی سیاسی موت ہے، صرف میڈیا پر بیانات ہیں، گراؤنڈ پر انہوں نے کچھ کام نہیں کیا، الیکشن کو 22 مہینے رہ گئے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ الیکشن سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نئی صف بندی ہوگی، یہ عمران خان کی صلاحیتیوں کو کم سجھ رہے ہیں، مسائل ابھریں گے لیکن ان سے ہم سلیقے و طریقے سے نمٹیں گے۔طورخم بارڈ پر طالبان کی جانب سے پابندی سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ طورخم بارڈر کھلا ہوا ہے، چمن بارڈر پر کچھ مسائل ہیں جنہیں ٹھیک کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے زندگی میں کوئی بھی خالی پلاٹ نظر آیا تو اس پر پلازہ نہیں بلکہ تعلیمی ادارہ بنایا، خواتین کی تعلیم کے لحاظ سے راولپنڈی شہر نمبر ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عنقریب نالہ لئی کا افتتاح بھی ہوجائیگا جس کے بعد میں سارے شہر سے معافی مانگ کر سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا کیوں کہ کسی اور کو بھی موقع دینا چاہی ے۔انہوںنے کہاکہ میری زندگی کا مشن ہے کہ طاقتور کمزور ہو اور کمزور کو طاقتور کیا جائے، میں کمزور تھا اللہ نے مجھے طاقتور بنایا یہ اللہ کی مدد اور غریبوں کی دعا کے بغیر ممکن نہیں کیوں کہ یہ سماج بہت ظالم ہے۔

انہوںنے کہاکہ راولپنڈی کو کئی شکست نہیں دے سکتا کیوں کہ یہاں کی بیٹی پڑھی لکھی ہے، زندگی کا کچھ پتا نہیں، میں شاید آخری 5 اوورز میں ہوں میرے لیے کتنی خوشی کی بات ہے کہ میرے شہر سے رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سی ایس ایس میں ٹاپ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سماج نہیں مانے گا جب رکشہ ڈرائیور کی بیٹی ڈی سی اور کمشنر لگے گی کیوں کہ ان کے ذہن طاقتور سے مرعوب ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…