اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواہد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بھارت کو بڑی ناکامی ہوئی ہے ،نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس پاکستان آنا چاہ رہی ہے جبکہ انگلینڈ نے بھی سیریز کنفرم کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج بھارت کے تسلط قائم کرنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے آج نیوزی لینڈ واپس پاکستان آنا چاہ رہا ہے جبکہ انگلینڈ نے تو سیریز بھی کنفرم کر دی ہے ۔فواد چودھری نے پاکستان کا ساتھ دینے پر سابق تمام کرکٹرز کا شکریہ ادا بھی کیا ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آج اگر ہمیں اس سال بارہ ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اوربجلی کو سبسڈی میں استعمال ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات