لاہور(این این آئی) محکمہ بلدیات نے نقشہ کے بغیر بننے والی لاہور میں تمام عمارتیں گرانے کا حکم دیدیا ۔ سیکرٹری بلدیات نے بلڈنگ انسپکٹر قدیر سلیم کو معطل کر دیا۔ بلڈنگ انسپکٹر کو سعدی پارک میں چار منزلہ پلازہ بننے پر معطل کیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات نے بلڈنگ انسپکٹر کو شو کاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے ۔سیکرٹری بلدیات نے غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کے لئے ایک سیل قائم کر دیا ،یہ سیل سپیشل سیکرٹری بلدیات
مسرت جبیں کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات نے لاہور میں نقشہ کے بغیر بننے والی تمام عمارتیں گرانے کا حکمدیدیا ۔سیکرٹری بلدیات نے شہر کے تمام بلڈنگ انسپکٹرز کو کاروائی کی ہدایت کر دی۔ سیکرٹری بلدیات نے نقشہ کے بغیر بننے والی تمام عمارتوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔سپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات مسرت جبیں نے غیر قانونی عمارتوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔