کراچی(این این آئی) پولیس نے پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین کی شکایت پر ان کے سابق شوہر کو گرفتار کرلیاہے۔سائوتھ ویمن پولیس نے توحید کمرشل میں کارروائی کے دوران پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین کے سابق شوہر علی حسنین سرگانہ کو گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
ملزم پر سوتیلی بیٹی کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ہے۔لیلیٰ پروین نے الزام لگایا ہے کہ ملزم میری بیٹی کو جنسی ہراساں کرتا تھا۔ ملزم اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔ میرے سابق شوہر پر جنسی ہراساں کرنے کے کئی مقامات درج ہیں۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا آغاز کردیاہے۔