جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان سے متعلق مذاکرات روس نے طالبان کو دعوت دیدی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان کے لیے روسی نمائندہ ضمیر کابولوف نے کہا ہے کہ ماسکو میں افغانستان سے متعلق 20 اکتوبر کو شیڈول مذاکرات میں طالبان کو دعوت دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضمیر کابولوف نے چین، بھارت، ایران اور پاکستان پر مشتمل مذاکرات میں

طالبان کو نمائندگی کے لیے دعوت دینے کے حوالے سے روسی صحافی کے سوال پر جواب میں کہا کہ ہاں۔ماسکو میں مذاکرات 12 اکتوبر کو افغانستان کے حوالے سے جی 20 سربراہی کانفرنس کے بعد ہوں گے، جس کا مقصد طالبان کے قبضے کے بعد ملک میں انسانی بحران سے بچنے لیے راستے نکالنا ہے۔ضمیر کابولوف سے پوچھا گیا کہ کیا روس کوئی امداد بھی افغانستان کو دے گا جہاں انسانی بحرانی بدتر ہوتا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار خبردار بھی کرچکے ہیں؟انہوں نے جواب دیا کہ روس ایسا کرے گا لیکن تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں، اس پر کام جاری ہے اور کارگو بھی جمع کیا جارہا ہے،روس نے طالبان کے ساتھ ملاقاتیں کیں لیکن تاحال ان کی حکومت تسلیم نہیں کی جبکہ روس میں طالبان پر دہشت گرد گروپ کے طور پر پابندی عائد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…