جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیرانوالہ فلائی اوور منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے شیرانوالہ فلائی اوور کو داتا گنج بخش فلائی اوور کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان شیرانوالہ فلائی اوور کا افتتاح کرنے کے بعد

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ منصوبہ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ شیرانوالہ فلائی اوور پرانے لاہور کو نئے لاہور سے ملائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہوگا جبکہ ایل ڈی اے نے اس منصوبے کی مد میں شفافیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 کروڑ روپے بچا لئے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شیرانوالہ فلائی اوور کے ساتھ ساتھ تین پارکنگ پلازے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ فلائی اوور کے ساتھ ساتھ زیر زمین سیوریج کا سسٹم بھی بحال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد لاہور کے شہریوں کے لئے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے دیگر منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت زیر تعمیر دیگر منصوبے بھی مکمل کرے گی۔ وال سٹی اتھارٹی کے لئے چار ارب روپے مختص کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاہور کی ترقی کے لئے پوری جاں فشانی سے کام کرے گی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے شیرانوالہ فلائی اوور منصوبے کا ایس ایم جی سی بٹن دبا کر افتتاح کیا۔ جس میں صوبائی وزرائ، ٹکٹ ہولڈرسمیت شہر کی سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ بیوروکریٹس نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ منصوبے کو شروع ہوئے 2 مہینے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…