منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

صنعتی خام مال کے مقامی پروڈیوسرز نے کارٹل بنا لیا،مصنوعی قلت پیدا کرکے لوٹ مچا دی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان نے صنعتی خام مال کے مقامی پروڈیوسرز کی جانب سے خیرہ اندوزی کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے اور قیمتوں میں بے پناہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے

خام مال کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے اور مقامی صنعتوں سمیت برآمدی صنعتوں کو طلب کے مطابق مناسب داموں خام مال کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کو ارسال کیے گئے ایک خط میں نشاندہی کی کہ صنعتی خام مال کے مقامی پروڈیوسرز نے کارٹل بنا کر خام مال کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے اوربڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی کرکے قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے جو کہ 300سے400گنا اضافے تک جا پہنچا ہے جس سے مقامی صنعتوں کو طلب کے مطابق خام مال دستیاب نہیں ہوپارہاہے جبکہ برآمدی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صنعتی خام مال کے مقامی پروڈیوسرزڈالر کی بڑھتی قدر کو بھی جواز بنا کرمہنگا خام مال فروخت کرکے خوب منافع کمارہے ہیں جو کہ سراسر ناجائز ہے ۔ حکومت کو اس لوٹ مار کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایسے اقدامات کرنے چاہیے جس سے خام مال کی ذخیرہ اندوزی نہ ہوسکے اور صنعتوں کوبلا تعطل مناسب داموں خام مال دستیاب ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ پروسیسنگ انڈسٹری باالخصوص کیمیکل کی صنعتوں کو سب سے زیادہ خام مال کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے برآمدی صنعتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

اگر مال کی پروسیسنگ نہیں ہو پائے گی توبروقت شپمنٹ بھی نہیں ہوسکے گی جس سے یقینی طور پر ملک معاشی بحران کاشکار ہو جائے گا۔انہوں نے صنعتی خام مال کی قیمتوں میں300سے400فیصد من مانے اضافے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ فار مک ایسڈ ، ایسڈک ایسڈ اور سلفیورک ایسڈ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے نیز

کاسٹک کا بھی بہت بڑامسئلہ پیدا ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہائیڈوجن بھی مہنگاکر دیا گیا ہے جس کا سارا ملبہ انٹرنیشنل مارکیٹ پر ڈا لا جا رہا ہے اور اسی پر بس نہیں کیا گیا بلکہ اس میں ڈیوٹی اور فریٹ وغیرہ بھی شامل کرکے مقامی پروڈیوسرزبلاخوف وخطر خوب مال بنارہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا

ہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر اس ضمن میں مداخلت نہیںکی اوربرآمدکنندگان کو سپورٹ نہیں کیا تو صنعتکار معاشی بدحالی کا شکار ہوجائیں گے ۔ فیصل معیز خان نے زیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد سے صنعتی خام مال کے مقامی پروڈیوسرز کا کارٹل توڑنے کی اپیل کر تے ہوئے

کہا کہ خدارا کراچی کے صنعتکاروں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے کیوںکہ صنعتکار پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا بھر پورکردار ادا کر رہے ہیں لہٰذ ا حکمرانو ں کو صنعتکاروں کی اہمیت کو سمجھنا پڑے گاکیونکہ یہ صنعتکار ہی ہیں جو تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی صنعتیں چلارہے ہیں اور باقاعدگی سے ہرسال ٹیکس ادا کرتے ہیں جس سے حکومتی نظام چلتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…