جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمر شریف کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نہیں بلکہ کون پڑھائیں گے ؟ بیٹے جواد عمر نے نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بھی کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ کل بدھ کی صبح والد کی میت کراچی پہنچا دی جائے گی، عمرشریف کی نماز جنازہ کل بدھ کو 3 بجے ادا کی جائے گی۔جواد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف پارک

کلفٹن میں نماز جنازہ بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔دوسری جانب امریکہ میں عمر شریف کے علاج کے لئے انتظامات کرنے والے ڈاکٹر طارق شہاب اور ان کی اہلیہ اداکارہ ریما نے عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا کہ تمام کوششوں کے باوجود عمر شریف امریکہ نہیں پہنچ پائے، ریما نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کے صدمے سے نہیں نکل پارہی۔ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا کہ عمر شریف کو امریکہ پہنچانے کے لئے بڑی کوششیں کیں لیکن وہ منزل مقصود پر نہیں پہنچ جائے ، ڈائیلیسز کے بعد عمر شریف کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔ریما نے کہا کہ عمر شریف کا انتقال بہت بڑ اصدمہ ہے اور میں اس صدمے سے نہیں نکل پارہی، وہ باکمال فنکار ہی نہیں بے مثال انسان بھی تھے، ان جیسے فنکار اور انسان کو شاید ہی کبھی بھلایا جا سکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…