ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عامر لیاقت نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما عامر لیاقت نے قومی اسمبلی سے استعفی دینے کے بعد پی ٹی آئی بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ استعفی دینے کی وجہ بتا دی تو سب

ہل کر رہ جائیں گے، قیامت آ جائے گی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عامر لیاقت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرپاس گورنر، علی زیدی اور فیصل وواڈا سمیت رہنماوں نے کراچی تباہ کر دیا، اب سب کا مقابلہ کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ ایسی کہ مجھ پر غداری کا کیس بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت سے کراچی کے کسی بھی حلقے سے انتخابات جیت سکتا ہوں۔ عامر لیاقت نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے بعد پیپلز پارٹی یا ایم کیو ایم میں نہیں جا رہا، یہ میری آخری پارٹی تھی۔واضح رہے کہ کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی اطلاع دی تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ نہیں بتائی۔عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کردیا ہے۔ اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو۔ اللہ حافظ۔واضح رہے کہ ماضی میں عامر لیاقت حسین کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کراچی کے مسائل پر مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے استعفے کا فیصلہ واپس لیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…