جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمر شریف کی تدفین مزارعبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں کرنے کی اجازت دیدی گئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ، برلن (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)مزار عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں عمر شریف کی تدفین کی اجازت دے دی گئی۔مزار انتظامیہ کے مطابق محکمہ اوقات کی جانب سے عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں عمر شریف کی تدفین کی اجازت دی گئی ہے۔مزار انتظامیہ کا کہنا ہےکہ تدفین کے لیے جگہ کا تعین اہل خانہ کی مشاورت سے

کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ و اداکار عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔عمر شریف کو علاج کی غرض سے کراچی سے امریکا منتقل کیا جارہا تھا لیکن ان کی جرمنی میں ڈائیلیسز کے دوران طبیعت بگڑ گئی۔عمر شریف کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کی خواہش تھی کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہو، سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کےمزار میں تدفین کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب نیورمبرگ بلدیہ نے دو روز قبل اسپتال میں انتقال کر جانے والے پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کا سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد عمر شریف کی میت اسپتال سے اہلیہ اور سفارتی عملے کے حوالے کر دی گئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی کمیونٹی اور سفارتی عملہ میت کے غسل اور کفن میں مصروف ہے، مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ترکش مسجد نیورمبرگ

میں عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔پاکستانی اور دیگر ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد عمر شریف کی نماز جنازہ کے لیے موجود ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کے لیے ابھی تک کنفرمیشن نہیں ہو سکی ہے، میت کی روانگی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اگر آج ممکن نہ ہوا تو میت کو کل پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…