جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان لانے اور انکی تدفین کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گزشتہ روز جرمنی میں انتقال کرجانے والے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی کل پاکستان روانہ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ تدفین منگل کوہوگی۔ذرائع کے مطابق لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی پاکستان لانے اور ان کی تدفین کے حوالے سے

حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں،جرمنی میں پاکستان کے سفارت خانے کا عمر شریف کے ہمراہ علاج کے لیے جانے والی ان کی اہلیہ سے مسلسل رابطہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں کہ عمر شریف کے جسد خاکی کو پیر کے روز جرمنی سے پاکستان کے لیے روانہ کرادیا جائے تاکہ مرحوم کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین ہوسکے۔مرحوم عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا تھا کہ عمر شریف کی خواہش تھی کہ انہیں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے، جب کہ ان کی اہلیہ زریں غزل نے جید عالم دین مفتی تقی عثمانی سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھائیں۔ سندھ حکومت نے بھی کہا ہے کہ مرحوم اور ان کے اہل خانہ کی خواہش کا احترام کیا جائے گا۔ عمر شریف کا جسد خاکی کراچی آنے کے بعد نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…