کراچی(این این آئی)تھیٹر ہال کی کینٹین میں کام کر نے والے عمر شریف کو پہلے ڈرامے میں کامیابی پر پانچ ہزار وپے کیش ، ایک موٹر سائیکل اور پورے سال کا پٹرول انعام ملا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 سال کی عمر میں عمر شریف اپنے پہلے ڈرامے سے شائقین میں متعارف ہوئے،کراچی کے آدم جی ہال سے اداکاری کی باقاعدہ شروعات کرنے والے عمر شریف نے اس تھیٹر ہال کی کینٹین میں کام کرتے تھے مگر ان کے اندر کا فنکار باہر آنے کو مچل رہا تھاآخرکار قسمت نے ان کے لیے دروازہ کھولا، ، ایک دن جب وہیں ایک ڈراما ہونا تھا تو ڈرامے کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کو ایمرجنسی میں جانا پڑا اور پروڈیوسر نے ڈرامے کو پیش کرنے کی غرض سے عمر شریف کو وہ کردار نبھانے کی پیشکش کی عمر کم تھی مگر حوصلہ بلند تھا لہٰذا انہوں نے اس کردار کو بخوبی نبھالیا جس کے صلے میں 5 ہزار روپے کیش، ایک موٹر سائیکل اور ایک سال کا مفت پیٹرول انعام میں ملا تاہم اس سے بھی زیادہ بیش قیمت تحفہ وہ کریئر تھا جس نے ان کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی بانہوں میں سمیٹ لیا تھا۔