جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

تدفین کہاں کی جائے؟ بیٹے نے عمر شریف کی خواہش بتا دی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی)معروف اداکار عمر شریف کے بیٹے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سب سے اپنے والد کی مغفرت کی دعا کے لئے کہا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کے انتظامات ہو رہے ہیں جیسے ہی فائنل ہو گا، نماز جنازہ کا اعلان کر دیا جائے گا، انہوں کہا کہ والد کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہو،

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں تدفین کی درخواست کی ہے، لیجنڈ عمر شریف دل کے عارضہ کی وجہ سے آپریشن کیلئے ائیر ایمبولینس کے ذریعے 28ستمبر کو پاکستان سے امریکہ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے،طویل سفر کی وجہ سے ائیر ایمبولینس نے جرمنی میں قیام کیا تاہم اس دوران ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں جرمنی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا، اسی دوران عمر شریف کو نمونیا کی شکایت بھی ہو گئی۔ بتایاگیا ہے کہ گزشتہ صبح عمر شریف کے ڈائلسز کئے گئے تھے جس کے بعد سے ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ عمر شریف عارضہ قلب، گردوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ان کا کراچی کے آغا خان ہسپتال میں علاج بھی کیا جارہا تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کے علاج کے لئے خصوصی طو رپر چار کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے اور ائیر ایمبولینس کا بھی انتظام کیا گیا۔امریکہ میں اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج معالجے کے انتظامات کئے تھے اور انہیں امریکہ پہنچنے پر جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں زیر علاج رکھا جانا تھا اور اس کے بعد ان کا آپریٹ ہونا طے پایا تھا لیکن عمر شریف منزل مقصود پر پہنچنے سے پہلے ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…