پاکستانی پرچم کیوں اُتارا، طالبان کی سرحد پر تعینات نفری اور کمانڈر کے خلاف سخت کارروائی

1  اکتوبر‬‮  2021

طور خم (این این آئی)طالبان نے طورخم سرحد پر امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے کے معاملے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سرحد پر تعینات نفری اور کمانڈر تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاک افغان سرحد طورخم پر طالبان جنگجوؤں کی جانب سے امدادی سامان لیکر جانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔واقعہ کے بعد افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ جس نے طورخم پر پاکستانی امدادی سامان کی گاڑی سے پاکستانی قومی پرچم اتار کر اس کی بے حرمتی کی ہے، ان کی گرفتاری اور غیر مسلح کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔طالبان نے واقعے پر مزید کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان قیادت نے سرحد پر تعینات نفری اورطالبان کمانڈر تبدیل کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے طالبان کمانڈر سمیت 60 سے زائد نفری نے پوزیشن سنبھال لی۔خیال رہے کہ پرچم اتارنے کے واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…