ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں پرویز خٹک کی قیادت میں نیا گروپ سامنے آ گیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، آن لائن) تحریک انصاف میں پرویز خٹک کی قیادت میں نیا گروپ سامنے آ گیا، پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور چیف الیکشن کمشنر کے روئیے پرخوب تنقید کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر پرویز خٹک کی قیادت میں 21 ارکان پر مشتمل گروپ سامنے آ گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے نئے گروپ کو اپنے چیمبر میں بلایا اور مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی، مطالبات کے فوری حل کی یقین دہانی کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک گروپ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی، واضح رہے کہ ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی اور حلقوں میں گیس کی فراہمی کا معاملہ پارلیمانی پارٹی میں اٹھادیا،مختلف حلقوں میں نئے گیس کنکشن کے معاملے پر 21 ارکان متعلقہ وزیر سے ناراض ہوئے اورشکوہ کیاکہ ہمارے حلقوں میں گیس کنکشن نہیں لگ رہے۔حماد اظہر نے کہاکہ ملک میں گیس کی مجموعی طور پر قلت ہے، کئی ملکوں کے ساتھ نئے معاہدے کررہے ہیں۔وفاقی وزیرنے جواب دیا کہ اس وقت گیس کی پیداوار آدھی کے قریب رہ گئی، گیس تین ڈالر سے تیس ڈالر تک پہنچ گئی۔وزیراعظم نے اجلاس کے دوران موقف اختیار کیا کہ کوشش کررہے ہیں کہ گیس درآمد کریں،مہنگائی پر کنٹرول کے لئے اہم۔اقدامات اٹھارہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان نے ارکان کو اپنے حلقوں میں جانے کی ہدایت دیدی۔وزیراعظم نے اراکین کو ہدایت کی کہ اپنے حلقوں میں جاکر عوام سے رابطے تیز کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…