پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کراچی سے 10 ایرانی باشندے گرفتار، پاکستانی دستاویزات بنانے کا انکشاف

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے شہر قائد سے دس ایرانی باشندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان پاکستانی سفری دستاویزات کی بنیاد پر قطر جانے والے تھے۔ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ ونگ نے کراچی کے مختلف علاقوں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ایرانی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے جعلی پاکستانی دستاویزات بنارکھی تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ایرانی باشندوں کو گرفتار کرکے تین مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ ملزمان پاکستانی اور ایرانی ایجنٹوں کی ملی بھگت سے پاکستانی سفری دستاویزات بنانے میں کامیاب ہوگئے، جس کی بنیاد پر وہ قطر جانے والے تھے تاہم ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے منصوبہ بروقت ناکام بنا دیا۔گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کا اجرا حال ہی میں ہوا ہے، جس سے متعلق نادرا کے اعلی افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں۔۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ منطقی و قانونی طور پر مقدمات کا بھی اندراج ہورہا ہے، واقعے میں ملوث نادرا افسران و ملازمین اور ان کے آلہ کار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بار بار انتباہ اور زیر التوا انکوائریوں کے باوجود نادرا افسران اور ملازمین کی جانب سے غیر قانونی شناختی کارڈز کے اجرا کو باعث تشویش قرار دیا ہے۔حکام کے مطابق گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کا اجرا حال ہی میں ہوا ہے۔گرفتار ہونے والے دس ایرانی باشندوں کے خلاف فارنرز ایکٹ 1946 اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دورانِ تفتیش ہونے والے انکشافات کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ اختیار یونین کونسل کی سطح سے نادرا اور پاسپورٹ اتھارٹی تک بڑھایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…