اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے شعبہ افغان فلم کیلئے نئے عبوری ڈائریکٹرجاوید افغان کو تعینات کر دیا ۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید افغان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں ۔ اس حوالے سے افغان فلم کی سابق ڈائریکٹر صحراکریمی نے
ٹویٹر پر نئے ڈائریکٹر جاوید افغان کی تصویر شیئر کی اورساتھ لکھا کہ یہ میرا دفتر تھا اور اس میں رکھے ہوئے پھول بھی میرے تھے ۔ واضح رہے کہ طالبان کی عبوری حکومت میں خیر اللہ خیر خواہ وزیر اطلاعات و ثقافت جبکہ ان کے نائب ذبیح اللہ مجاہد اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔