اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ میں انتہائی دلخراش واقعہ ٗ پاکستانی خاتون کے ہاں گھر میں زچگی کے دوران بچے کا سر دھڑ سے جدا

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی عرب کے شہر مکہ المکرمہ میں رہائش پذیر ایک پاکستانی خاتون خانہ کے ہاں گھر میں بچے کی ولادت کے دوران صورت حال اس وقت انتہائی پیچیدہ رخ اختیار کر گئی کہ زچگی کے دوران بچے کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا، جس کے بعد متاثرہ خاتون کو فوری طور پر

ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔میڈیکل ذرائع نے سعودی اخبار کو بتایا کہ گذشتہ بدھ کو مکہ المکرمہ میں بچوں کے ہسپتال میں پاکستانی شہریت کی حامل ایک خاتون انتہائی تشویش ناک صورت حال میں داخل کرائی گئیں۔ گھر میں زچگی کے کیس کے دوران اس کے ہاں پیدا ہونے والے نومولود کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا تھا۔ذرائع کے مطابق زچگی کیس کی بیان کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ نومولود کا ہاتھ والدہ کے رحم سے باہر تھا اور زچگی کا عمل بغیر آپریشن انجام پایا، بعد ازاں معلوم ہوا کہ نومولود کا سر جسم سے الگ ہو چکا ہے۔خاتون کو ہسپتال لانے والے اس کے رشتہ دار بچے کا سر بھی ساتھ لے کر آئے تھے۔ ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کو بتایا گیا کہ گھر پر ولادت کے دوران بچے کا سر غلطی سے دھڑ سے الگ ہو گیا ہے۔ہسپتال حکام نے قانون نافذ کرنے والے حکام کو اس واقعے کی رپورٹ درج کرا دی ہے جبکہ زچہ صحت مند ہو کر گھر لوٹ گئیں۔ نومولود کا سر اور دھڑ نعشوں کے لیے مخصوص سرد خانے میں تفتیش کی غرض سے رکھوا دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…