اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ہلمند میں اغوا ء کاروں نے پھانسی کے خوف سے ڈر کر چار سال قبل اغواء کیے جانے والے بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق امارات اسلامی اردو کے ٹویٹ کے مطابق ’’الحمد للہ!ہلمند میں اغواء کاروں نے پھانسی کے ڈر سے چار سال قبل اغواء کیے گئے بچے کو نادعلی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ بچے کے خاندان سے کروڑوں روپے تاوان طلب کیا تھا جو وہ ادا نہیں کرسکتے تھے،ہرات میں اغواء کاروں کا انجام دیکھ کر بچے کوچھوڑدیا، بچے کی چار سال قبل اور آج کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان نے 4 ملزمان کی لاشیں چوک پر لٹکا دیں۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چاروں افراد تاجر اور اس کے بیٹے کو اغوا کرنے میں ملوث تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چاروں اغواکار طالبان فورسز سے مقابلے میں مارے گئے تھے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکام نے بتایاکہ ملزمان کی لاشیں مجرموں کے عبرت حاصل کرنے کے لیے لٹکائی گئی۔