ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے 600 پاکستانی طلبا کے لیے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے، تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہیں مراعات بھی دی جائیں گی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مملکت پاکستانی طلبا کو 25 یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا، یہ اسکالرشپس ڈپلومہ، ڈگری، ماسٹرز اور اپی ایچ ڈی کے طلبا و طالبات کو دیے جائیں گے،

اس سنہری اقدام سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا بھی مستفید ہوسکیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 75 فیصد اسکالر شپس پاکستان سے طالب علموں جبکہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا کو دیے جائیں گے۔سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اسکالرشپ حاصل کرنے کے خواش مند طلبا کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا آن لائن پورٹل پر براہ راست اپلائی کرنا ہوگا، ہر یونیورسٹی کا داخلے کا اپنا معیار و ٹائم فریم ہے، اس لیے طلبا کو اپنے متعلق مضمون اور کلاس میں داخلے کے حوالے سے یونیورسٹی سے مدد لینا ہوگی۔طلبا جب آن لائن اپلائی کر لیں گے تو یونیورسٹیاں طلبا کی جانب سے موصول ہونے والی سکالرشپ درخواستوں کو سعودی وزارت تعلیم کو بھیجیں گی جو سکالرشپ دینے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔درخواست گزار اپنی درخواست کی کاپی پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ای میل پر بھی بھیجیں گے تاکہ سعودی وزارت تعلیم کے ساتھ ان درخواستوں کا فالو اپ کیا جا سکے۔سعودی عرب کی اسکالر شپ کے لیے مرد وخواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں، ڈگری پروگرام کے لیے درخواست دینے والوں کی عمریں 17 سے 25 سال کے دوران، ماسٹرز کے لیے 30 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 35 سال سے کم ہونی چاہئیں۔ عمر کا حساب داخلہ کی حتمی تاریخ سے لگایا جائے گا اس اسکالرشپ کے لیے لازمی ہے کہ امیدوار کے پاس کوئی دوسری اسکالر شپ نہ ہو، طالب علم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ناقابل قبول ہوگا، بصورت دیگر درخواست مسترد کی جاسکتی ہے۔اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبا کو دوران تعلیم سعودی عرب میں مفت رہائش کی سہولت اور شادی شدہ طلبا کو ابتدائی تین ماہ فرنشنگ الاونس بھی فراہم کیا جائے گا، سعودی عرب آمد اور واپسی کے لیے مفت ایئر ٹکٹ اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں اہل خانہ کے لیے مفت طبی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔یونیورسٹی میں کھانے پینے سمیت کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے رعایتی نرخ ہوں گے، سائنس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو ماہانہ 900 سعودی ریال جبکہ آرٹس والوں کو 850 سعودی ریال ماہانہ الاونس دیا جائے گا۔جدہ یونیورسٹی،بیشہ یونیورسٹی، ام القری یونیورسٹی، اسلامک یونیورسٹی، امام محمد ابن سعود اسلامی یونیورسٹی، کنگ سعود یونیورسٹی، کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی، حفر الباطن یونیورسٹی، کنگ فیصل یونیورسٹی، کنگ خالد یونیورسٹی، قصیم یونیورسٹی، طیبہ یونیورسٹی، طائف یونیورسٹی،حائل یونیورسٹی، جازان یونیورسٹی، الجوف یونیورسٹی، باحہ یونیورسٹی، تبوک یونیورسٹی، نجران یونیورسٹی، الحدود شمالیہ یونیورسٹی، امیرہ نورہ یونیورسٹی، امام عبدالرحمن یونیورسٹی، پرنس سطام بن عبدالرحمن یونیورسٹی، شقرا یونیورسٹی اور المجمعہ یونیورسٹی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…