جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

طالبان نے 4 اغوا کاروں کی لاشیں چوک پر لٹکا دیں

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغان صوبہ ہرات میں طالبان فورس نے چار اغواء کاروں کو فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک کردیا اور بعدازاں ایک اغواء کار کی لاش شہر کے مرکزی چوراہے پر کرین سے لٹکا دی

جبکہ طالبان فورس نے مغوی باپ بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرلیاتاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک طالب اور ایک شہری سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔مقامی و غیرملکی میڈیا کے مطابق ہرات شہر میں گزشتہ روزچار مبینہ اغواء کاروں نے باپ بیٹے کو اغواء کردیا جس پر طالبان فورس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء کاروں کے ٹھکانے پر دھاوا بول دیا۔ بتایاجاتا ہے کہ اغواء کاروں اور طالبان فورس کے اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چاروں اغواء کار ہلاک کردیئے گئے جبکہ فائرنگ کی زدمیں آکر ایک طالب اور ایک شہری بھی زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق دونوں مغوی باپ بیٹے کو اغوء کاروں کے چنگل سے بحفاظت چھڑالیا گیا۔میڈیا نے مقامی افراد کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بعدازاں طالبان نے ایک اغواء کار کی لاش شہر کے مرکزی چوراہے میں کرین سے لٹکا دی اور مقامی لوگوں سے کہا کہ چار اغواء کاروں نے باپ بیٹے کو اغواء کرلیا تھا جنہیں یہ سزادی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق باقی تین اغواء کاروں کی لاشیں بھی ممکنہ طورپر دیگر چوراہوں میں لٹکادی گئیں تاہم فوری طورپر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…