اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ٹریفک حادثات کے حوالے سے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہو گیا، ورلڈ ٹریفک انڈیکس نے نئی رینکنگ جاری کی ہے جس میں لاہور نے نیو یارک، لندن، پیرس، بیجنگ، سڈنی اور ماسکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق روڈ سیفٹی کے حوالے س لاہور کی رینکنگ میں گزشتہ تین سالوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، 245 شہرو ں میں سے لاہور 38 ویں سے 118 ویں نمبر پر آ گیا ہے، رپورٹ کے مطابق لاہور میں جان لیوا حادثات میں 33 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔