اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں ٹیم کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاہے کہ
عمران خان کے ساتھ ملاقات زبردست رہی، کھیل کے لیجنڈ سے خود سیکھنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔بابر اعظم نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔بابر اعظم نے لکھا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات زبردست رہی، کھیل کے لیجنڈ سے خود سیکھنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ نے ملاقات کی ، ملاقات میں عمران خان نے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق قیمتی مشورے دیے، اور اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کو بے خوف ہو کر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا۔