جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

آئی پی ایل کے پیسوں کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنا ڈی این اے تبدیل کرلیا،رمیز راجہ

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لا ئن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو بڑے ایونٹس سے زیادہ پیسے ملتے ہیں، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے تو پیسوں کیلئے اپنا ڈی این اے بھی تبدیل کرلیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ بھاگ گئی، انگلینڈ کے نہآ نے کا جواز ہی نہیں بنتا، دونوں ٹیموں نے دورے منسوخ کرکے غلطی کی ہے، اور کیا کہہ سکتے ہیں۔ دونوں دورے منسوخ ہونے سے سب سے زیادہ ہمارا نقصان ہوا۔ دونوں بورڈز کے پاس بہت آپشن تھے۔ انگلش کرکٹ بورڈ سے کہا کہ دوسری ٹیم بھیج دیں یاآئندہ کی تاریخ دے دیں، انہیں کہا کہ ہم کیسے یقین کرلیں کہ آپ 2022ء میں آئیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کے مطابق کھلاڑی بڑے بڑے ایونٹس سے جڑے ہیں، وہاں پیسے زیادہ ملتے ہیں، انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر بہت زیادہ دباؤ ہے، انہوں نے اپنے کنٹریکٹس بچانے ہوتے ہیں، آسٹریلوی کھلاڑی ہنس ہنس کر بھارت سے میچ کھیلتے ہیں، پیسوں کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنا ڈی این اے تبدیل کرلیا۔کھلاڑیوں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے رمیز راجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دئیے ہیں، عمران خان کی کپتانی میں بھارت سے 22 میں سے 21 میچز جیتے۔ عمران خان نے کھلاڑیوں سے کہا کہ جیت ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں، ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…