لاہور (این این آئی) طلباکو پاس کرنے کی حکومتی پالیسی سے نوجوانوں کامستقبل خطرے میں پڑ گیا ، رعایتی پاس طلبا یونیورسٹیز اور کالجوں میں داخلے سے محروم ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق رعایتی نمبروں سے پاس شدہ طلبا کو ای گریڈز ملیں گے اور اس حوالے سے تعلیمی بورڈز 33 فیصد نمبرز پر طلبا کو ای گریڈ دیں گے۔ ای گریڈ ملنے پر طلبا کو
فرسٹ ایئر اور بی ایس آنرز میں داخلے نہیں ملیں گے۔ رعایتی نمبر سے پاس ہونیوالے طلبا کی اسناد پر رعایتی پاس لکھا جائے گا اور رعایتی پاس ہونیوالے لاکھوں طلبا کی اسناد کی کوئی وقعت نہیں ہوگی۔پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 33 سے 39 نمبرز تک ای گریڈ دیا جاتا ہے، گریڈز کے تحت پاس طلباکیلئے یونیورسٹیز میں داخلوں کی پالیسی تشکیل نہ ہوسکی۔