ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

حکومت انتخابی اصلاحات کے معاملے پر مشترکہ اجلاس سے پیچھے ہٹی تو اپوزیشن نے بھی بامعنی مذاکرات کی حامی بھرلی

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ای وی ایم سمیت انتخابی اصلاحات بارے آخر کار حکومت و اپوزیشن نے اسپیکر کی کاوشوں سے لچک دکھا دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت انتخابی اصلاحات کے معاملے پر مشترکہ اجلاس سے پیچھے ہٹی تو اپوزیشن نے بھی بامعنی مذاکرات کی حامی بھرلی۔ اپوزیشن کے مسلسل دباؤ اور حکومت کے جارحانہ ردعمل پر سپیکر نے درمیانی راہ نکالتے ہوئے

پارلیمانی کمیٹی کی تجویز دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بامعنی مذاکرات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تجویز پر اتفاق کیا، پارلیمانی کمیٹی بنانے کے بعد اب حکومت مشترکہ اجلاس نہیں بلائے گی، انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم سے متعلق اہم بلز حکومت مشترکہ اجلاس میں پاس کروانا چاہتی تھے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات بارے کمیٹی میں قومی اسمبلی اور سینٹ دونوں ایوانوں کے ممبران شامل ہوں گے، ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق اسپیکر تمام پارلیمانی لیڈران کو خط لکھ کر جلد کمیٹی کیلئے ممبران کے نام لیں گے، پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوگی، اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی میں انتخابی اصلاحات سے متعلق اپنی تجاویز دے گی، گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے چیف وہیپس اور پارلیمانی لیڈرز سے ملاقات کی تھی ،سپیکر سے مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین، مرتضیٰ جاوید عباسی، پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی نے ملاقات کی ،حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود اور عامر ڈوگر مذاکرات میں شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…