جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگلا الیکشن ہمارا ہے ، مریم نواز

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس پر توجہ دینی چاہیے۔ اگلا الیکشن ہمارا ہے، اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہو گا، اگر ہمارا بیانیہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام ملتان ڈویڑن کی

میٹنگ ہوئی، قائد مسلم لیگ ن، مریم نواز، حمزہ، رانا ثنا اللہ، اویس لغاری، عظمی بخاری، ذیشان رفیق، عبد الرحمن کانجو،نزہت صادق سمیت ایم این ایز،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار نے شرکت کی۔ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جب ہر طرف ہر لیڈر کو جبر اور ظلم کا سامنا ہے اسکے باوجود کنٹورنمنٹ بورڈ میں شاندارکامیابی ملی۔ مسلم لیگ ن کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ اس کے دشمنوں اور حکومت کو بخوبی ہے لیکن خود ن لیگ کو نہیں ہے۔ اس لیے آج بھی ان کو ہمیں ہرانے کیلئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل کوئی ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے، کسی جماعت کے پاس ہمارے جیسا لیڈر ہے نہ ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے، باقی جماعتوں کے سربراہ کارکنوں سے قربانی مانگتے ہیں ، ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی ہے۔ لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں بیانیوں کے تضاد نہ شکار ہونا چاہیے اور نہ اس پر توجہ دینی چاہیے، لوگ کہہ رہے ہیں یہ دھاندلی کر کے دوبارہ آنا چاہتے ہیں لیکن میں ان کو بتا دوں اب دوبارہ ووٹ چوری کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک میں ووٹ کو عزت کا بیانیہ چل رہا ہے، آج ہر ادارہ اپنی بقائ� کی جنگ لڑ رہا ہے، آج کرم ایجنسی کی رپورٹ پی ٹی آئی کی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، ان کے پول کھل رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے تھوڑی سے کمزوری دکھائی تو یہ ہم پر چڑھ دوڑیں گے، اس لیے ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا، اگلا الیکشن ہمارا ہے، اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا، اگر ہمارا بیانیہ ہمارے پاس نہ ہوتا تو ہم میں اور دوسری جماعتوں میں کوئی فرق نہ ہوتا، ہمارا بیانیہ ہی ہماری پہچان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…