بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی کے 25 ستمبر کو دورہ امریکہ پر کشمیریوں کا احتجاج کا اعلان

datetime 19  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر نازک اور اہم مرحلے میں داخل ہورہا ہے جس کی بنیادی وجہ افغانستان ہے طالبان نے طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ کسی قوم کو طاقت کے زور پر زیادہ عرصہ تک دبایا نہیں جا سکتا ،کشمیری اپنی آزادی اور استصواب رائے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،

دنیا سمجھتی ہے یہ مسئلہ حل ہوئے بغیر خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔انھوںنے کہاکہ علی گیلانی کی آزاد کشمیر کیلئے طویل جدوجہد تھی ان کے جنازے پر بھارت کا رویہ خوفناک تھا ،علی گیلانی نے جس ہمت اور مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی وہ قابل تعریف ہے ،بین الاقوامی برادری بھارت پر پابندیاں عائد کرے ،پاکستان نے ہر مشکل حالات میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے ،25 ستمبر کو مودی نیویارک جارہا ہے اس کے خطاب کے موقع پر کشمیری سراپا احتجاج ہوں گے ،کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ رنگ لا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ اور سید رضوان شمسی نے معززمہمان کو کلب آمد پر شکریہ اداکیا۔ صدر ارشد انصاری نے کہاکہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری ہماری درخواست پر کلب تشریف لائے ہیں جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ان کے گھرانے کا آزادی کشمیر اورکشمیر کی سیاست میں بہت اہم اور مثبت کردار ہے، انھوںنے بطور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیںاور میں یہ واضح کردیناچاہتاہوں

جکہ پاکستان کی 22کروڑ عوام کشمیریوںکی آزادی کی جدوجہد میںان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کرکے پاکستان کا حصہ بنیں گے اور آزاد فضائوں میں سانس لیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی نصیب ہوگی

،آزاد کشمیر میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا وعدہ کیا ہے جسے پورا کریں گے ،احتساب شروع کرنے لگے ہئں سب کا احتساب ہوگا ،اوورسیز پاکستانی کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ،اوورسیز کو ووٹ کا حق دیا جائے تو وہ اپنا بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں

نے کہا کہ تحریک کی اصل قیادت حریت کانفرنس کے پاس ہونی چاہئے،جب امریکہ بھارت کو سٹریجک پارٹنر بنا لیتا ہے تو مشکلات ہوتی ہیں ،بھارت میں کبھی کسان ، کبھی خالصتان والے احتجاج کرتے ہیں ، کشمیر کمیٹی نئی بنی ہے دیکھتے ہیں وہ کیسے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے میں دال میں کالا نظر آتا ہے

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز اٹھاتی رہتی ہیں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کوئی پارلیمنٹرین ہی ہوسکتا ہے۔میٹ دی پریس میں آزاد جموں وکشمیر کے ایم ایل اے اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر چوہدری مقبول ، ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر ریاض گجر ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر پاکستان کے صدر چوہدری غلام حسین ودیگر بھی موجود تھے ۔ تقری کے اختتام پر معززمہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…