اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہپاکستان میں کرکٹ ہوتی رہے گی انشاللہ۔ ٹویٹر پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ چلا گیا تو کوئی بات نہیں دنیا میں اور ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ پاکستان کھیلے گا
بھی اور جیتے گا بھی۔انہوں نے کہا ہے کہ اس بہادر قوم کو کرکٹ اور جنگ دونوں لڑنی بھی آتی ہیں اور جیتنی بھی آتی ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔قبل ازیں شہباز گل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ ختم کرنے سے دل دکھا،مریم صفدر،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہاں مانتا ہوں کہ ایک پاکستانی کے طور پر دل اداس ہے، تکلیف میں ہوں۔لیکن مریم صفدر اور انکی تین کنیز صحافی بی بیاں ،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی۔ یاد رکھیں ،ہم پاکستانی ہیں۔ہم ہار نہیں مانتے۔ان کا کہنا تھا کہ جس جس نے ہاکستان سے برا کیا وہ بھلے نواز ہو یا مودی،نامراد بے توقیر ہوا۔