منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

افغانستان سے انخلاء ۔۔ میں بحثیت وزیر نتائج کی ذمہ داری قبول کرتی ہوں ، نیدر لینڈ کی وزیر خارجہ نے استعفیٰ دے دیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹر ڈیم(این این آئی) نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا کے دوران بدنظمی کے باعث تنقید پر استعفیٰ دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے انخلا کے دوران پیداہونے والے بحران کا ذمہ دار ٹھرائے جانے پر نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ مستعفی ہوگئیں، نیدرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک اجلاس کے دوران وزیر خارجہ کے خلاف تحریک پیش کی تھی جس میں افغانستان میں انخلا کے دوران پیدا ہونے والے بحران کی

ذمہ داری وزیر خارجہ پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث افغان مہاجرین کا انخلا مکمل نہیں ہوسکا۔پارلیمنٹ کی جانب سے تحریک سامنے آنے پر وزیر خارجہ سگریڈ کاگ نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان حکومت کو اس بحران کا ذمہ دار سمجھتا ہے، میں نے اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر ادا کیں تاہم پارلیمنٹ کے فیصلے کے بعد میں بحثیت وزیر نتائج کی ذمہ داری قبول کرتی ہوں اور مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…