مظفرآباد(این این آئی)ممبر قانون ساز اسمبلی وصدر پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں وکشمیر محترمہ نبیلہ ایوب نے تحریک انصاف کی حکومت کو ناکام ترین حکومت قرار دے دیا
ان کی تمام تر پالیسیاں انتقامی سیاست کی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ صحافی برادری ملک کے چوتھے ستون کی علمبردار ہیں صحافت پر لگائی جانے والی قدغن مٹی کے گھروندے ثابت ہوں گی۔آزادی صحافت ملک کی بقاء اور تحفظ کا دوسرا نام ہے۔صحافت پر لگائے جانے والی پابندیاں کسی صورت قبول نہیں صحافیوں کے خلاف پاس کرنے والے کالے قانون کو ہم مسترد کرتے ہیں اور ہم مکمل طور پر صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم تحریک انصاف حکومت کی صحافت کے حوالے سے منافی پالیسیوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے میڈیا کے ذریعے ہی عوام میں اہنے قدم جمائے آج تحریک انصاف حکومت کی جانب سے میڈیا پر پابندیاں قابل افسوس ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت میں غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کھانا میسر نہیں تحریک انصاف نے غریب سے روٹی کا نوالہ تک چھین کیا۔تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ان شاء اللہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا یے عوام آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں۔