اسلام آباد( آن لائن ) ہسپتال میں زیر علاج ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے کسی رکن کی جانب سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت نہ کرنے پر
افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ‘مجھے بہت مایوسی ہے کہ وزیراعظم اور نہ ہی ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ جب پوری قوم ان کے لییجلد صحتیابی کی دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے ٹیلی فون تک نہیں کیا تھا۔ اپنی صحت سے متعلق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور انہیں باقاعدگی سے مصنوعی آکسیجن لینے کی ضرورت نہیں رہی، بعض اوقات ڈاکٹرز محسوس کرتے ہیں تو مجھے آکسیجن دیے دیتے ہیں۔