بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ایک اوور میں 6 چھکے امریکی بلے باز نے تاریخ رقم کر دی

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ریاست ہائے متحدہ امریکا (یو ایس اے) کے بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگادئیے۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے ہرشیل گبز کے بعد جسکرن ملہوترا دوسرے بلے باز ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں

یہ کارنامہ انجام دیا۔ پاپوا نیوگنی کے خلاف میچ کی پہلی اننگز کے آخری اوور کو اپنی زندگی کا یادگار اوور بناتے ہوئے امریکی بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے مسلسل چھ مرتبہ گیند کو باؤنڈری لائن پار کروادی۔اس میچ میں امریکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ جسکرن نے ون ڈے کی تاریخ کی بہترین باریوں میں سے ایک باری کھیلتے ہوئے 124 گیندوں پر 16 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 173 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیوگنی کی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اور پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ خیال رہے کہ جسکرن ملہوترا سے قبل بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز (ون ڈے)، بھارت کے یوراج سنگھ (ٹی ٹوئنٹی) اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ (ٹی ٹوئنٹی) میں چھ گیندوں پر چھ چھکے لگا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…