جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیٹے نے مرنے سے پہلے آخری بار کہا کہ میرے فرشتے آگئے ہیں۔۔ ان مشہور شہیدوں کی فیملی میں کون کون ہیں؟ اور ان کے بارے میں وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )6 ستمبر ایک ایسا دن، جب دشمن نے بزدلی پاکستان پر حملہ کر دیا تھا۔ دشمن نے پاکستان پر مغربی سمت سے حملہ کیا تھا، اس خیال سے کہ رات کی تاریکی میں پاکستانی جاںباز چوکنا نہیں ہوں گے۔ لیکن دشمن کو اس وقت ناکوں کان چبانا پڑ گئے، دن میں تارے دکھ گئے۔ جب رات کی تاریکی میں ہی پاکستان جاںباز سپاہیوں نے دشمن کو ان کی اوقات دکھا دی تھی۔

آج انہی چند جوانوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جنہوں نے دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور انہیں توپیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔۔ ہماری ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق میجر عزیز بھٹی شہید:1965 کی جنگ کے ایک ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید ایکا دلیر جاںباز تھا، جس نے سینے پر گولہ کھا لیا مگر دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ میجر عزیز بھٹی کی بہترین حکمت عملی ہی تھی، جس کی وجہ سے بھارتی فوج لاہور کے شہری علاقوں میں داخل نہیں ہو سکی تھی۔ دشمن کو ان کی اوقات میں رکھنا میجر عزیز بھٹی کو بخوبی آتا تھا، یہی وجہ تھی کہ دمشن عزیز بھٹی کے نام سے ڈرتے تھے۔ جبکہ فیملی کی بات کریں تو میجر عزیز بھٹی شہید کے بیٹوں میں ظفر جاوید بھٹی، رفیق احمد بھٹی، اقبال جاوید بھٹی اور بیٹیوں میں رفعت بھٹی اورزینت بھٹی شامل ہیں۔ جبکہ بہن طاہرہ بھٹی اور بھائی راشد بھٹی، نظیر بھٹی اور بشیر بھٹی شامل ہیں۔ میجر عزیز بھٹی کی بیٹی زینت بھٹی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ والد کی یاد تو آتی ہے۔ وہ وطن کے لیے قربان ہوئے تھے، لیکن ان کی یاد تو ہر پل آتی ہے۔ بیٹی زینت بھٹی والد کو یاد کر کے افسردہ ہو گئی تھیں مگر دل میں ایک خوشی یہ بھی تھی کہ والد شہید ہوئے تھے۔ جبکہ میجر عزیز بھٹی کے بیٹے جنرل ریٹائرڈ ظفر بھٹی کا کہنا تھا کہ مجھے میرے والد کی شہادت کی خبر 20 ستمبرکو ملی تھی، والد بہت خوش مزاج تھے، ہر کام میں مدد کرتے تھے۔ کوئی مشکل ہوتی تھی تو اسے ختم کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ میرے والد ہانگ کانگ سے پڑے ہوئے تھے تو وہ ہمیں پڑھایا بھی کرتے تھے۔ وہ پاکستان اور پاکستان آرمی کو جنون کی حد تک پیار کرتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ آپ کو اپنے ملک کی قدر کرنی چاہیے۔ میجر طفیل شہید کی شہادت پر میرے والد نے امی سے کہا کہ ایک جوان کی اس طرح موت ہونی چاہیے۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ والد کو جرمنی بھی آتی تھی۔ میجر شبیر شریف شہید 6 دسمبر 1971 کو شہید ہوئے تھے۔ میجر شبیر شریف 3 دسمبر 1971 میں 6 ایف ایف رجمنٹ کی کمانڈ سنبھالے ہوئے تھے جو کہ سلیمانکی ہیڈ ورک پر تھی۔ انہیں گرمکھ کھیرا اور بیریوالا گاوؤں کی طرف توجہ مبذول رکھنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ یہ وہی پوائنٹس تھے، جہاں بھارتی فوج مورچے لگائے بیٹھی تھی۔ اپنے مقاصد کو پورا کرنے کے کے لیے میجر شبیر دشمن کی بنائی گئی بارودی سرنگوں سے گزرے جبکہ تیرنا بھی پڑا تھا۔ لیکن دشمن کو ناکوں جان چنے چبوانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ میجر شبیر شریف کی کامیاب اسٹریٹیجی نے 43 دمشنوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 28 کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا تھا۔ میجر شبیر شریف کی فیملی کے بارے میں بتاتے چلیں کہ میجر شبیر شریف اور سابق آرمی چیف جرنل راحیل شیرف کی والدہ کا 2015 میں انتقال کر گئی تھیں۔ جبکہ جنرل راحیل شریف میجر شبیر شریف شہید کے بھائی ہیں۔ جبکہ میجر شبیر شریف کی اہلیہ روبینہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا تیمور شبیر بھی ہے۔ اس کے علاوہ میجر شبیر شریف شہید کی ہمشیرہ نجمی کامران ہیں۔ بہن نجمی کامران، بیٹا تیمور شبیر اور بھائی راحیل شریف ہر سال بیٹے کی قبر پر حاضری دیتے ہیں۔ اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ میجر شبیر شریف کی والدہ کہتی تھیں کہ بیٹا میرے ہی گھر سے آخری بار نکلا تھا، جب باہر جیپ آئی تو بیٹا کہہ رہا تھا کہ مجھے لینے فرشتے آگئے ہیں۔ جاںباز شہید کی والدہ نے ہمت نہیں ہاری اور آخری وقت تک بیٹے پر فخر محسوس کرتی رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…