بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا معروف اداکار عمر شریف کو علاج معالجے کی تمام سہولیات مہیا کرنے کا اعلان

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواہد چوہدری نے معروف اداکار عمر شریف کے علاج معالجے کی تمام سہولیات مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا اس پر عمل کریں گے۔اپوزیشن جہاں الیکشن جیت جائے وہ شفاف، جہاں شکست ہو وہاں دھاندلی کا شور مچاتی ہے۔

الیکشن کمیشن اپنی افادیت کھو چکا ہے اب ان کو چلاجانا چاہے۔کنٹومنٹ بورڈ کے الیکشن تحریک انصاف جیتے گی۔شاہد خاقان عباسی کے بیانات میں کوئی یکسوئی نہیں وہ کبھی ایک تو کبھی دوسری بات کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے نجی اسپتال میں معروف اداکار عمر شریف کی عیات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کے سپراسٹار عمرشریف زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عمرشریف نے عمران خان سے شوکت خانم اسپتال میں علاج کی درخواست کی تھی۔عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہدایات جاری کردی ہیں۔آغا خان اسپتال کامیڈیکل بورڈ ڈاکٹر فیصل کی ہدایت پرکام کرے گا۔میڈیکل بورڈ جو فیصلہ کرے گا اسے آگے لے کر چلیں گے۔شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ میں عمر شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرپشن کا اڈا بن گیاہے۔واٹر بورڈ میں بھی بے ضابطگیاں عروج پرہیں۔وزیر اعظم کی ہدایت پر عمر شریف کی عیادت کیلئے آئے ہیں۔عمرشریف اسٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں۔حکومت عمر شریف کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ڈاکٹر یاور سے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ عمرشریف کو تمام سہولیات مہیا کریں۔انہوں نے کہا کہ

اپوزیشن جہاں الیکشن جیت جائے وہ شفاف، جہاں شکست ہو وہاں دھاندلی کا شور مچاتی ہے۔الیکشن کمیشن اپنی افادیت کھو چکا ہے اب ان کو چلاجانا چاہے۔کنٹومنٹ بورڈ کے الیکشن تحریک انصاف جیتے گی۔شاہد خاقان عباسی کے بیانات میں کوئی یکسوئی نہیں وہ کبھی ایک تو کبھی دوسری بات کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…