اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کی سمری کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا
جس میںوزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر نجکاری میاں سومرو، وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایس ای سی پی اور دیگر نے شرکت کی ۔کمیٹی نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کی سمری کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کے لیے نیلامی سے 1.96 ارب وصول ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری نجکاری کمیشن بورڈ نے کمیٹی کو اداروں کی نجکاری یا تنظیم نو کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔وزیر خزانہ نے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نجکاری سے سرکاری شعبوں میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔