بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کر نے کااعلان

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نالائق حکومت کی سیاہ کاریوں اور ناکامیوں کو آشکار کیا جائیگا،26 ستمبر کو اسلام آباد میں وسیع البنیاد کنونشن کا انعقاد ہوگا ،کنونشن میں پی ڈی ایم ، بار کونسلز ، میڈیا تنظیموں ، تاجر تنظیموں، مزدور، کسان اور سرکاری ملازمین تنظیموں کو مدعو کیا جائیگا ،

ہم اس قسم کی غیر آئینی حرکتوں اور لاقانونیت کی اجازت نہیں دینگے ،ایک آزاد اور خود مختار کمیشن کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،حکومت کثرت رائے سے ای وی ایم مشین مسلط کرے گی تو ہم حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے ۔ جمعہ کو یہاں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہت سے بحث کی گئی اور طے کیا گیا کہ پی ڈی ایم وائٹ پیپر شائع کیا جائیگا ،موجودہ نالائق حکومت کی سیاہ کاریوں اور ناکامیوں کو آشکار کیا جائیگا،عوام کو حقائق سے اس وائٹ پیپر کے ذریعے آگاہ کرینگے ے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ 26 ستمبر کو اسلام آباد میں وسیع البنیاد کنونشن کا انعقاد ہوگا ،کنونشن میں پی ڈی ایم ، بار کونسلز ، میڈیا تنظیموں ، تاجر تنظیموں، مزدور، کسان اور سرکاری ملازمین تنظیموں کو مدعو کیا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم اس حکومت کو غیر آئینی سمجھتے ہیں،اس کنونشن کا نام آئین کی عملداری، معاشی کی زبوں حالی، میڈیا و عدلیہ آزادی کے عنوان سے کنونشن ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ ای وی ایم کو پی ڈی ایم نے مسترد کردیا ہے اور یہ 25 جولائی 2018کا ایکشن ری پلے ہے ،یہ دھاندلی کا ایک منصوبہ ہے جس کی اجازت اپوزیشن نہیں دے گی ،پی ایم ڈی اے کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ میڈیا نمائندگان کو اعتماد نہیں لیا گیا ،ہم اس اقدام کو میڈیا پر مارشل لاء قرار دیتے ہوئے صحافیوں کے احتجاج میں بھرپور شریک ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ وکلا تنظیموں کا احتجاج آئیں و قانون کی حکمرانی کے لئے ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں ، قائمہ کمیٹی سینیٹ میں جس طرح وفاقی وزرا اعظم سواتی اور بابر اعوان نے جواب کی بجائے الیکشن کمیشن و پارلیمنٹ کی توہین و بے توقیری کی ،یہاں تک کہ الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی بات بھی وفاقی وزرا نے کی، یہ حکومتی

رویہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے تمام اداروں کو پتہ چل چکا ہے کہ یہ اداروں کو دھمکی اور غلیل کے ذریعے انڈر کنٹرول لانا چاہتے ہیں ،ہم اس قسم کی غیر آئینی حرکتوں اور لاقانونیت کی اجازت نہیں دینگے ،ہم ایک آزاد اور خود مختار کمیشن کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ 14 اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس، 16

اکتوبر کو فیصل آباد کے میں جلسہ کیا جائے گا ،31 اکتوبر کو ڈی آئی خان میں پی ڈی ایم جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کثرت رائے سے ای وی ایم مشین مسلط کرے گی تو ہم حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جلسوں کے انعقاد کے بعد روڈ کاررواں اور پھر لانگ مارچ ہوگا ،ہم مشترکہ اجلاس میں جائینگے اور احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…