اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کریں، اقوامِ متحدہ میں سابق افغان حکومت کے سفیر کا مؤقف

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آن لائن )اقوامِ متحدہ میں افغانستان کے سفیر نے، جو معزول حکومت کے رکن ہیں، عالمی ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان پر پابندیاں نافذ کرے۔برطانوی میڈیا کے مطبق اقوامِ متحدہ میں افغانستان کے نمائندے غلام اسحاق زئی نے

عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے اور عبوری کابینہ میں شامل رہنماؤں پر اقوام متحدہ کی موجودہ پابندیوں کو نافذ کرے، جس میں ان کے بین الاقوامی سفر پر پابندی بھی شامل ہوں۔ انھوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر حالیہ احتجاج ’طالبان کو ایک مضبوط پیغام تھا کہ افغان چاہے ان کا تعلق کسی بھی پس منظر اور مسلک سے ہو، وہ اپنے آپ پر مسلط کردہ مطلق العنان نظام کو قبول نہیں کریں گے۔‘ انھوں نے کہا: ’لہذا میں آپ سے کہتا ہوں کہ افغانستان میں کسی بھی حکومت کی کسی بھی شناخت کو روک دیں جب تک کہ اس میں حقیقی طور پر سبھی شامل نہ ہوں اور وہ لوگوں کی مرضی کے مطابق تشکیل پائے۔‘اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے خبر رساد ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…