منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

300 سے 350 روپے فی کلوملنے والا گوشت 600 کا ہو گیا، ایک روٹی کی قیمت کنٹرول نہیں ہوتی، حکومت کر کیا رہی ہے،عدالت شدید برہم

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت سے ایک روٹی کی قیمت کنٹرول نہیں ہوتی، مہنگائی کی وجہ سے عوام انتہائی تکلیف میں ہیں۔پشاور ہائی کورٹ میں پولٹری اور لائیو اسٹاک قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،

کیس کی سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کی، سیکرٹری فوڈ، ڈی جی لائیو اسٹاک، پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر، اے اے جی سکندرحیات شاہ اور درخواست گزار وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ پولٹری، لائیو اسٹاک اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی خبریں آتی ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام انتہائی تکلیف میں ہیں۔ جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے سیکرٹری فوڈ سے گوشت کی قیمت سے متعلق استفسار کیا۔ سیکرٹری فود نے بتایا کہ مارکیٹ میں 600 روپے فی کلو گوشت مل رہا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 300 سے 350 روپے فی کلو گوشت ملتا تھا اب 600 کا ہوگیا ہے، حکومت کر کیا رہی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت سے ایک روٹی کی قیمت کنٹرول نہیں ہوتی، مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید تکلیف میں ہے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جائے، ایک ہفتے کا ٹائم دیتے ہیں تمام اسٹیکر ہولڈ سے مل بیٹھ کر قیمتوں کا تعین کریں، مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید تکلیف میں ہے عوام کے مشکلات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائے۔ عدالت نے سیکرٹری فوڈ سے کو ایک ہفتے میں قیمتوں کا تعین کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس سماعت ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…