سفری پابندیاں ختم ،مزید 3 ممالک کے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت

8  ستمبر‬‮  2021

ریاض،کراچی (این این آئی)سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی افریقا اور ارجنٹائن پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقا اور ارجنٹائن پر سفری پابندیاں8 اگست بدھ کی صبح ختم کردی گئیں۔ سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد لوگوں کو ان

ممالک سے ائیر پورٹس، سمندری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے بدھ کی صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت مل گئی ،اس کے علاوہ سعودی عرب میں رہنے والے افراد کو بھی ان ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر نے یو اے ای جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے اضافی پیسے لینے کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے مختلف ائیرپورٹ پر مہنگے ٹیسٹ کرنے پر ڈی جی سی اے اے نے نوٹس لیا اور معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے زائد رقم وصول کرنے پر شکایت موصول ہوئی تھی۔اب ڈی جی سی اے اے نے تمام ایئرلائنز کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 5 ہزار سے زیادہ نہ وصول نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ڈی جی سی اے اے نے ملک بھر کے ائیرپورٹ مینجر کے لے ٹیلکس جاری کیا، جس میں کہا

گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس مینجر ہدایت پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں، اگر ایر فضائی کمپنیاں اس ریٹ پر رضا مند نہیں ہوتی تو معاملے کو ریگولیٹر کی شرائط سے منسلک کیا جائے۔سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر نے تمام ایئرپورٹس مینیجرز کو ہدایت کی کہ وہ کرونا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس کے حوالے سے عمل درآمد کی رپورٹ 13 ستمبر تک مکمل کر کے بھیج دیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…