لسبیلہ(این این آئی) عمرانی قبیلے کے خاتون مسماتہ(ش) دختر قربان علی نے منگل کے روز لسبیلہ پریس کلب حب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے ماموں اور انکے ساتھیوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میرا ماموں زبردستی میری شادی اپنے بیٹے کے ساتھ کروانا چاہتا ہے جبکہ میں ان سے شادی کرنا نہیں چاہتی وہ اچھے نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھ پر زبردستی شادی کرنے کا دباؤ ڈالا جارہا ہے
میرے والد جو ضعیف ہیں اور بھائیوں کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے مجھے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے.انہوں نے کہا کہ میں نے کافی عرصے سے دارالامان میں پناہ لی ہوئی ہے میرے ماموں غلام علی عمرانی مجھے زبردستی اپنے بیٹے فدا سے شادی کروانا چاہتا ہے میرے والد کو حراساں کیا جارہا ہے مجھے اٹھانے کی دھمکی دی جارہی ہے. انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی سندھ. وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے.