اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں مختلف محکموں سے نوکریوں سے نکالے گئے ملازمین نے اپنی فیملیز کے ہمراہ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔مظاہرین خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہناتھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا
وعدہ کرنے والوں سولہ ہزار خاندانوں معاشی کردیا ،لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سپریم کوررٹ کے فیصلے کے نتیجے میںسولہ ہزار ملازمین ملازمت سے محروم ہوگئے ،جو کہ انکے معاشی قتل کے مترادف ہے۔متاثرہ ملازمین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں انکے زیر تعلیم بچوں کے وطائف بھی بند کردیئے گئے ہیں جس سے ان کا بہتر مستقبل تباہ ہونے کا اندیشہ ہے،مظاہرین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے ۔احتجاج مظاہرہ سے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولہ ہزار ملازمین کو بیروزگار کرنے کے فیصلے کیخلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی ان ملازمین کیساتھ کھڑی ہے اور کسی کو سرکاری ملازمین کے مستقبل سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔