جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

28 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کینسر سے جنگ ہار کر چل بسی

datetime 29  اگست‬‮  2025 |

نیویارک (این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ نتاشا ایلن ایک ایسی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جس نے اپنے کینسر کے سفر کو بیباک انداز میں ہنستے کھیلتے دوسروں کیساتھ ایک دستاویزی شکل میں پیش کیا۔ نتاشا 22 اگست کو کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئی۔ نتاشا کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر اس کی موت کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ نتاشا پیار، مہربانی اور خوشی سے بھری ایک خوبصورت روح تھی۔

اس نے بے شمار دلوں کو چھو لیا اور وہ سائنوویئل سارکوما(کینسر کی ایک قسم)سے متعلق آگاہی کی ایک بڑی مثال تھی۔ اس کی روح ان تمام لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی جنہیں اسے جاننے کا اعزاز حاصل ہے۔یاد رہے کہ 2020 میں ڈاکٹروں نے تشخیص کیا تھا کہ نتاشا کے گھٹنے میں مہلک رسولی ہے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس کا کینسر بڑھ کر اسٹیج فور سنوویئل سارکوما میں تبدیل ہو گیا، جس میں زندہ بچنے کے امکانات صرف 15 فیصد تھے۔تاہم نتاشا نے ہار نہیں مانی اور سوشل میڈیا پر اس کینسر سے متعلق آگاہی مہم چلائی رکھی تاکہ دیگر انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…