اسلام اآباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے نور خان بھابھہ کو جنوبی پنجاب کی صدارت سے ہٹادیا۔پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نور خان بھابھہ کو جنوبی پنجاب کی صدارت سے ہٹا کر ملتان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عون عباس بپی تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر مقررکردیا گیا ہے ۔