کابل (آن لائن )امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طالبان کے حوالے کرنے والے پائلٹ کا شاندار استقبال اور انعامات کی برسات کردی گئی ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ادریس مہمند امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑا کر کابل سے اپنے شہر کنڑ لے گئے تھے اور پھر انھوں نے یہ ہیلی کاپٹر افغان طالبان کے حکام کے حوالے کر دیا تھا
۔اب طالبان سوشل میڈیا سے ایسی ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں جن میں کئی طالبان اراکین ادریس کو ہار پہنا کر گلے لگا رہے ہیں۔ان اکاؤنٹس کے مطابق ’امارت اسلامی کے حکام نے بلیک ہاک طیارہ محفوظ مقام پر لے جانے کے بعد واپس لانے پر پائلٹ ادریس مہمند کا استقبال کیا اور ملکی املاک کی حفاظت پر ادریس مہمند کو انعامات سے نوازا۔