کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبے پنجشیر کو فتح کرنے کے طالبان کے دعوے کے باوجود مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود مزاحمت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان مخالف مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے اپنے فیس بک پیج پر ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ان کی فورسز اب بھی پنجشیر میں موجود ہیں جو طالبان سے لڑائی جاری رکھیں گی۔