ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کو افغانستان میں تمام دھڑوں پر مشتمل جامع حکومت بنانی چاہئے، روس معاونت کیلئے تیار ہے، نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ
سرگئی لاوروف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ طالبان کی نئی حکومت میں تمام دھڑوں کو شامل کیا جائے گا۔ مستقبل کی حکومت افغان معاشرے کی عکاسی کرتی ہو تو روس طالبان حکومت کی معاونت کے لیے بھی تیار ہے۔سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ روس بھی دوسرے ممالک کے ساتھ طالبان حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرے گا۔