اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پنجاب حکومت نے انعام غنی کی جگہ رائو سردار کو نیا آئی جی تعینات کر دیا ہے جبکہ انعام غنی کو آئی جی ریلوے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ جواد رفیق کی جگہ کامران افضل پانچویں چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ
راؤ سردار ساتویں آئی جی پنجاب تعینات ہوئے ہیں، وفاقی کابینہ نے فیصلے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے تین سالہ دور حکومت میں چیف سیکرٹری کی اوسط مدت ملازمت 9 ماہ اور آئی جی کی اوسط مدت ملازمت 6 ماہ رہی ہے۔صوبے میں تین سال میں 5 واں چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ انہی تین سالوں کے دوران 7 واں آئی جی تعینات ہوا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب اور راؤ سردار کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی جگہ کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی جگہ راؤ سردار کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی منظوری د ی گئی۔۔ کامران علی افضل اس وقت وفاقی سیکرٹری انڈسٹریزہیں جبکہ راؤ سردار ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی پنجاب تعینات ہیں ۔ رائوسردار 18ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ اپنی 31سالہ سروس میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات بھی رہے ہیں جس میں وفاق سمیت اقوام متحدہ میں بھی خدمات سرانجام دیں چکے ہیں ، رائو سردار آرپی او بہاولپور اور سرگودھا بھی تعینات رہ چکے ہیں جبکہ بطور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں اورا س کے ساتھ ساتھ ڈی آئی آپریشنز لاہور اور سی پی او فیصل آباد بھی تعینات رہ چکے ہیں۔